ٹرمپ کا ریکس ٹلرسن کو وزیرخارجہ نامزد کرنے پر غور

بش دورمیں مختلف حوالوں سے متنازعہ رہنے والے جون آر بولٹن نائب وزیرخارجہ ہوسکتے ہیں،امریکی اخبار

اتوار 11 دسمبر 2016 12:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) مریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ریکس ٹلرسن کو وزیر خارجہ کے طور پر نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔امریکی اخبار کے مطابق ٹلرسن ایکسن موبیل کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور ان کے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سمیت عالمی رہنماوں سے قریبی تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

اخبارکے مطابق ٹلرسن نے پیٹرولیم کمپنی کے نمائندے کے طور پر روس اور وسط ایشیا میں بہت کام کیا ہے اور ان کے ان علاقوں میں گہرے مراسم ہیں۔

ٹلرسن ذاتی دوستیوں کے لیے مشہور اور بہترین مذاکرات کار کے طور پر جانے جاتے ہیں، جو انتہائی مشکل حالات میں بھی مطلوبہ نتائج حاصل کرنے پر عبور رکھتے ہیں۔ٹرمپ نائب وزیر خارجہ کے طور پر جون آر بولٹن کو نامزد کر سکتے ہیں جو بش دور میں مختلف حوالوں سے کافی متنازع بھی رہے

متعلقہ عنوان :