عید میلاد النبی ﷺ کی سب سے بڑی ریلی عید گاہ سے نکالی گئی ‘عاشقان رسول ﷺ کی بھرپورشرکت

اتوار 11 دسمبر 2016 12:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) عید میلاد النبی ﷺ کی سب سے بڑی ریلی عید گاہ سے نکالی گئی گاڑیوں کی بڑی تعداد عاشقانے رسول ﷺ کی شرکت شہر کے چکر لگانے کے بعد مرکزی عید گاہ اپر اڈہ میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کے وقت ٹریفک پولیس نے ایک بار پھر اپنی نااہلی کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک کنٹرول نہ کرسکے عاشقانے رسول ﷺ کی ریلی میں شرکت کے لئے آنے والے دور دراز علاقوں سے قافلے شامل نہ ہوسکے تفصیلات کے مطابق جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر مرکزی عید گاہ ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کے حساب سے عاشقانے رسول ﷺ نے شرکت کی ریلی نے سی ایم ایچ ،سنٹرل پلیٹ ،چہلہ پل سے ہوتے ہوئے بائی پاس گوجرہ ہوتے ہوئے چھتر ،سپریم کوٹ اور مختلف شاہراہوں کے بعد مرکزی عید گاہ اپر اڈہ میں اختتام پذیر ہوئی مظفرآباد شہر عید میلادالنبی ﷺ لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھا جبکہ دیگر علاقوں سے عاشقانے رسول ﷺ کی بڑی تعداد عید میلا د النبی ﷺ کی ریلی می شرکت کے لئے مظفرآباد پہنچے مگر محکمہ ٹریفک پولیس کی ناہلی اور بے بسی کے باعث ٹریفک جام ہونے کے باعث ریلی میں شرکت نہ کرسکے جبکہ عوام نے اس سے قبل بھی ٹریفک کی نااہلی اور بے بسی کے خلاف احتجاج کے علاوہ تبدیلی کا مطالبہ بھی کیا مگر حکومت آزادکشمیر کی جانب سے اپنے منظو ر نظر ٹریفک افسران کو تبدیل نہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :