آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں طویل خشک سالی کے بعد ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برفباری

بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور لنڈے بازاروں کی رونکیںبحال ہوگئیں

اتوار 11 دسمبر 2016 12:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں طویل خشک سالی کے بعد ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برفباری شروع ہونے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا لنڈے بازاروں کی رونکیںبحال ہوگئیں تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں تقریبا چار ماہ سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریوں نے جنم لے لیا تھا اور قدرتی چشمے اوردریائوں کے پانی کی سطح میں بھی کافی حد تک کمی آگئی گزشتہ رات مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہوا اور ہلکی بارش کے باعث گردوغبار میں تو کمی آگئی جبکہ دوسری جانب ،اٹھمقام ،وادی نیلم ،کیل ،لیپہ کے بلند پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری ہوگیا جس سے سردی کی شدت میں کافی حد تک اضافہ ہوگیا دوسری جانب لنڈے بازاروں کی رونکیں جو ماندہ پڑ گئی تھی اچانک ہی ان میں تیزی آگئی عوام کی بڑی تعداد میں لنڈے بازاروں کا رخ کرلیا عوام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال لنڈہ بازار میں ملنے والے گرم کپڑے اور کوٹ ،سویٹروں کی قیمت میں 70%فیصد اضافہ کرکے مہنگے کردئیے گئے ہیں جبکہ عام نئے گرم کپڑے خریدنے ایک عام آدمی کے بس کے باہر ہے جسکے باعث لنڈہ بازاروں سے خریدنا مجبوری ہے دوسری جانب محکمہ موسمیا ت کی جانب سے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :