کوٹلی‘بابا شادی شہید دربار پر حاضر ی دے کر واپس آنے والا بد قسمت کیری ڈبہ کو حادثہ‘خاتون جاںبحق‘تین افراد زخمی

مقامی افراد نے رات کی تاریکی میں اپنی مدد اپ کے تحت زخمیوں کو کیری ڈبے سے نکال کر طبی امداد کے لیے ڈسٹر کٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کیا

اتوار 11 دسمبر 2016 12:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) بابا شادی شہید دربار پر حاضر ی دے کر واپس آنے والا بد قسمت کیری ڈبہ دندلی دربار کے قریب بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین شد ید زخمی تفصیلات کے مطا بق کوٹلی کے نواحی علاقے سندہار ا کے رہائشی ا سماعیل نامی شخص کی فیملی دربار با با شادی شہید سلام کے لیے گئے واپسی پر گھر جاتے ہوئے دندلی دربار کے قر یب بد قسمت کیری ڈبہ نمبرIC/340 بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا جس کے نتیجہ میں نشاد بیگم زوجہ محمد اسماعیل موقع پر جان بحق جبکہ چار ماہ کا احمد ولد اسماعیل ،اعجازولد صادق اور زوبیہ دخترصادق اور ڈرائیور محمد یونس ولد جمالدین شدید زخمی ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے رات کی تاریکی میں اپنی مدد اپ کے تحت زخمیوں کو کیری ڈبے سے نکال کر طبی امداد کے لیے ڈسٹر کٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کیا جہاں پر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے پولیس کے مطا بق ڈ رائیور کی غفلت اور لاپروائی سے گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی جس پر پولیس نے 337G/320کے تحت مقد مہ درج کر لیا

متعلقہ عنوان :