کپاس کی پیداوار میں کمی کے محرکات سے بچنے کیلئے سائنسد انوں ‘ ماہرین سے مشاورتی عمل شروع کیا جارہا ہے‘ سیکرٹری زراعت

معیشت میں سب سے زیادہ حصہ خاک آلود کسان کا ہے ، کسان کی فصل کا تحفظ دراصل ملک کی معیشت کا تحفظ ہے‘ محمدمحمودکا خطاب

اتوار 11 دسمبر 2016 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) سیکرٹری زراعت محمد محمود نے کہا ہے کہ ماضی میں کپاس کی پیداوار میں کمی کے اسباب اور عوامل تلاش کرنے اور آئندہ ان محرکات سے بچنے کے لئے سائنسد انوں اور ماہرین سے مشاورتی عمل شروع کیاجارہاہے ،ملک کی معیشت میں سب سے زیادہ حصہ خاک آلود کسان کا ہے ، کسان کی فصل کا تحفظ دراصل ملک کی معیشت کا تحفظ ہے، پنجاب حکومت کسان کی خوشحالی کے لئے وسائل خرچ کر رہی ہے ۔

ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کپاس کی فصل بہتر بنانے کے لئے بر وقت اور نتیجہ خیز فیصلے کرنا ہی واحد آپشن ہے۔ انہو ں نے کہاکہ میرا پختہ یقین ہے کہ کسان کھیت میں بیج نہیں موتی بکھیر تا ہے ،اعلی اور معیاری بیج کی فراہمی سے ہی کپاس کی بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ،کسان کی اس سے بڑی جیت کیا ہوسکتی ہے کہ کپاس کا نقصان برداشت کرنے کے باوجود وہ ہمت نہیں ہار ااوروہ افسردگی اور مایوسی کی گرفت میں نہیں، وہ اپنے روشن مستقبل سے پر امید ہے ، کسان کو اجالے مستقبل سے روشناس کرانا ہماری ذمہ داری ہے،اسے سنہرے خوابوں کی تعبیر دیں گے، ہمیں کسان کو خوشحال بنانے اور اس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے فوری فیصلہ کرنا ہوں گے، ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ماضی میں کپاس کی پیداوار میں کمی کے اسباب اور عوامل تلاش کرنے اور آئندہ ان محرکات سے بچنے کے لئے سائنسد انوں اور ماہرین سے چند روز میں مشاورتی عمل شروع کروں گا ،نجی اور سرکاری شعبہ نے کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے مشترکہ پیش قدمی کرنا ہے ۔ سیکرٹری زراعت محمد محمود نے ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی معیشت میں سب سے زیادہ حصہ خاک آلود کسان کا ہے ، کسان کی فصل کا تحفظ دراصل ملک کی معیشت کا تحفظ ہے، حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدامات دیہی معیشت کو بد ل دیں گے ، کسان کے لئے اس بڑھ کر خوشی کیا ہوسکتی ہے کہ اس کی فصل بغیر کسی نقصان منڈی تک پہنچ جائے ، ۔

زرعی اجناس کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کو تلف کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھا ئے جائیں گے ،اس کی فصل کا تحفظ یقینی بنائیں گے، حکومت پنجاب ایسے انقلابی اقدامات کررہی ہے جس سے کسان کو اس کی محنت کا ثمر ملے سکے ،دیہی معیشت کی ترقی سے ہی ملک میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے کسانوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ محنت اور مشقت میں کسی سے کم نہیں ، کم وسائل اور محدود معلومات کے باوجود ہمارے کسان نے ہمت نہیں ہاری اورسنگلاخ زمین کا سینہ چیر کر ہمارا لئے طرح طرح کی زرعی اجناس پیدا کیں ۔