بلدیاتی انتخابات میں دلچسپی ‘حال ہی میں کابینہ میں شامل ہونے والے کئی وز راء نے ابھی تک محکمانہ بریفنگ تک نہیں لی

محکموںکے قلمدان تبدیل ہونے پر بھی کچھ وزراء ناراض ،نئے محکموں میں دلچسپی نہ لینے سے دفتری امور متاثر ہور ہے ہیں‘ ذرائع

اتوار 11 دسمبر 2016 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں دلچسپی کی وجہ سے حال ہی میں کابینہ میں شامل ہونے والے کئی وز راء نے ابھی تک محکمانہ بریفنگ نہیں لی ،وزارتوں کے قلمدان تبدیل ہونے پر بھی کچھ وزراء ناراض ہیں ۔ذرائع کے مطابق حال ہی کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں مصروف ہیںجس کے وجہ سے وہ ابھی تک محکموں سے بریفنگ نہیں لے سکے ۔

(جاری ہے)

حلف اٹھانے کے بعد کئی وزیر اپنے حلقوں میں چلے گئے اور ابھی تک وہاں ہی موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جن وزراء کے محکمے تبدیل ہوئے ہیں ان میں سے بھی کچھ ناراض ہیں اوریہ ناراض وزیر بھی اپنے محکموں میں دلچسپی نہیں لے رہے جس وجہ سے دفتر ی امور متاثر ہور ہے ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ نئے وزیر پہلے وزرات حاصل کرنے کے لئے تگ و دو کرتے رہے ہیں اب وزرات ملنے کے بعد اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے بلدیاتی انتخاب کی سیاست میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :