بلاول بھٹو نے مرکزی رہنمائوں کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

اتوار 11 دسمبر 2016 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مرکزی رہنمائوں کا اہم اجلاس کل ( منگل)کو کراچی میں طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کے سامنے رکھے جانے والے چار مطالبات ،27دسمبر کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی سمیت دیگر اہم معاملات زیر بحث آئیں گے ۔ اجلاس میں حکومت کی طرف سے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے صورت میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوںکو ساتھ ملانے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ بارے بھی غور کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :