’’ایسٹ اینڈ ویسٹ فیوژن میوزک ‘‘پروگرام کل الحمرا ہال نمبرIIمیں منعقدہوگا

اتوار 11 دسمبر 2016 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور سی کے یو کے زیر اہتمام ’’ایسٹ اینڈ ویسٹ فیوژن میوزک ‘‘پروگرام کل ( منگل)کوشام 6;30بجے الحمرا ہال نمبرIIمیں منعقدہوگا۔

(جاری ہے)

میوزیکل پروگرام میں ڈنمارک سے لائیو سیڑنگ اور پاکستان سے راگا بوائز پرفارم کریں گے۔ ڈنمارک کا یہ میوزک گروپ یوتھ ایشاء پیسفک ایوارڑ یافتہ ہے اور پوری دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکا ہے جو اب لاہور آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم پر پرفارم کرئے گا۔اس پروگرام میں ایسٹ اور ویسٹ کے میوزک کا امتراج پیش کیا جائے گا، جو اپنی نوعیت کا ایک خوب صورت پروگرام ہے۔