مقبوضہ کشمیر ، بیٹے پر کالے قانون کا بار بار نفاذ ، باپ صدمے سے جان بحق، ہر مین شوپیان کا غلام حسن برین ہیمریج سے زندگی کی جنگ ہار گیا

اتوار 11 دسمبر 2016 11:40

مقبوضہ کشمیر ، بیٹے پر کالے قانون کا بار بار نفاذ ، باپ صدمے سے جان بحق، ..

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع شوپیان کے علاقے ہرمین سے تعلق رکھنے والا غلام حسن اپنے بیٹے پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ دوبارہ لاگو ہونے کا صدمہ برداشت نہ کرسکا اور ہمیشہ کے لئے بیٹے کی رہائی کا غم لئے اس دنیا سے رخصت ہوگیاہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وادی میں جاری احتجاجی تحریک کے ابتدائی ایام میں منظور احمد رسوئی گیس لانے گھر سے بازار کی طرف نکلا تھا کہ بھارتی فورسز نے اسے گرفتار کرلیا اوراس پر کالا قانون سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے کٹھوعہ جیل بھیج دیا ۔

منظور احمد کے والد غلام حسن نے اپنے اکلوتے بیٹے کی گرفتاری کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا اور اور عدالت سے اسکی رہائی کے احکامات حاصل کئے۔افراد خانہ کے مطابق ان کی قانونی رہنمائی ایڈوکیٹ ناصر قادری نے کی تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث منظور احمد کے بزرگ والد نے خود کیس کی پیروی کی اور وہ عدالت سے اپنے بیٹے کی رہائی کے احکامات حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

(جاری ہے)

غلام حسن بٹ چار کمسن بچیوں کے باپ منظور احمد بٹ کی رہائی کا پروانہ لیکر کھٹوعہ جیل پہنچ گیا لیکن وہ اپنے بیٹے کی رہائی حاصل نہیں کرسکا۔جیل حکام نے منظور احمد کو رہا کرنے کے بجائے والدکے ہاتھوں میں اس پر دوسرا سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے کا پروانہ تھمادیا۔ جس سے وہ کافی دلبرداشہ ہوا اور واپسی کی راہ لی لیکن گھر پہنچتے ہی وہ برین ہمریج کا شکار ہوا اور اسے انتہائی نازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ کچھ دن تک موت و حیات کی کشمکش میں رہا اور بالآخر زندگی کی جنگ ہار گیا۔

متعلقہ عنوان :