صدر بننے پر اشرف غنی نے پاکستان سے دوستی کی کوشش کی تھی مگر حکومت نے موقع گنوادیا،حناربانی کھر
جس وقت اشرف غنی نے اقتدار سنبھالا اس وقت افغانستان میں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی کوشش کرنا غیر مقبول اقدام تھا ، اشرف غنی نے اس کے باوجود ایسا کرنے کی کوشش کی، ’اشرف غنی وہ چیزیں کرنے پر راضی ہوئے تھے جو کہ پاکستان کی دیرینہ خواہشات تھیں،صدر غنی یہ مان گئے تھے کہ وہ انڈیا سے ہارڈوئیر نہیں خریدیں گے، افغان کیڈٹس کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں تربیت دینے پر تیار ہو گئے تھے،ٹرانزٹ کی فیس کم کرنے پر تیار تھے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھرکابرطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو
اتوار 11 دسمبر 2016 11:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھرنے کہاہے کہ افغان صدر اشرف غنی جب حکومت میں آئے تو انھوں نے بے حد کوشش کی کہ پاکستان کے قریب ہوسکیں تاہم پاکستان نے وہ موقع گنوا دیا،جس وقت اشرف غنی نے اقتدار سنبھالا اس وقت افغانستان میں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی کوشش کرنا غیر مقبول اقدام تھا تاہم اشرف غنی نے اس کے باوجود ایسا کرنے کی کوشش کی۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہمیرا یہ ماننا ہے اور یقین ہے کہ جو موقع صدر اشرف غنی نے صدر بننے کے بعد پاکستان کو دیا، اس حکومت نے اسے کھو دیا۔اس سوال کے جواب میں کہ صدر اشرف غنی پاکستان کے کون سے مطالبات یا خواہشات ماننے پر تیار ہوئے تھے، حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ’اشرف غنی وہ چیزیں کرنے پر راضی ہوئے تھے جو کہ پاکستان کی دیرینہ خواہشات تھیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.