فلم تین بہادر کا سیکوئل’’ روینج آف بابا بالم‘‘ 15 دسمبر کو ریلیز ہوگی

یہ فلم پاکستان کے تمام بہادر بچوں کے لیے ہے‘والدین کے ساتھ آئیں اور فلم سے لطف اندوز ہوں

اتوار 11 دسمبر 2016 11:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) فلم تین بہادر کا سیکوئل’’ روینج آف بابا بالم‘‘ 15 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔تفصیلات کے مطابق تین بہادر اپنی بہادری کے کارنامے لیے پھر سے آرہے ہیں، اینی میٹڈ فلم تین بہادر روینج آف بابا بالم 15 دسمبر سے سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

(جاری ہے)

یہ تین بہادر بڑی سے بڑی مشکل سے لڑتے ہیں اور کسی سے نہیں ڈرتے، اپنی بہادری کی کہانیاں لیے پھر سے آرہے ہیں۔

یہ فلم پاکستان کے تمام بہادر بچوں کے لیے ہے۔والدین کے ساتھ آئیں اور فلم سے لطف اندوز ہوں۔ فلم کی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ امید ہے فلم پہلے پارٹ کی طرح کامیاب جائے گی۔پاکستان کی دوسری اینی میٹڈ فلم تین بہادر روینج آف بابا بالم 15 دسمبر سے سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

متعلقہ عنوان :