شجاع آباد کے علاقے میں کار حادثے میں 5افراد ہلاک

اتوار 11 دسمبر 2016 02:10

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) شجاع آباد کے علاقے میں کار حادثے میں 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب شجاع آباد کے علاقے کالی پلی کے قریب شدید دھند کے باعث ایک کار نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک شدگان کی لاشیں نکال لی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان کے گردو نواح میں شدید دھند ہے جو حد نگاہ 50 میٹر سے بھی کم ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :