ریسکیو1122کے زیراہتمام ریلوے اسٹیشن پر فرضی مشق کا اہتمام

ہفتہ 10 دسمبر 2016 23:50

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان کی طرف سے ریلوے اسٹیشن ڈیرہ غازیخان پر فرضی مشق کی گئی جس میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ، 18ریسکیورز اور 4ریسکیو وہیکلز سمیت کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ، پنجاب پولیس ، انٹیلی جنس بیورو، آئی ایس آئی، سول ڈیفنس اور سپیشل برانچ کے علاوہ دیگر اداروں نے حصہ لیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے فرضی مشق کی تفصیلا ت بتاتے ہوئے کہا کہ ریل گاڑی پہنچنے پر سواریاں ریل گاڑی سے اُترنے لگی اور دو سواریاں ریل گاڑی سے اُتر کر رکشے میں بیٹھ کر جانے لگیں تو اچانک بلاسٹ ہوا جس کی وجہ سے دو لوگ شدید زخمی ہوئے ریسکیو 1122نے فورا پہنچ کر زخمی افراد کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایک دہشت گر دکی طرف سے فائرنگ ہوئی جس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ادارے کی صلاحتیوں کو جانچنا، پرکھنا اور خامیوں پر قابو پا کر مزید بہتر بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے یہ فرضی مشق کی گئی ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ربیع الاول کے حوالے سے ایمرجنسی پلان بھی مرتب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :