حکومت پنجاب انسانی حقوق کے دفاع کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ،فاروق احمد

ہفتہ 10 دسمبر 2016 23:50

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیرہ غازیخان فاروق احمدنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب انسانی حقوق کے دفاع کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ․ مقاصد کے حصول کیلئے آگاہی ضروری ہے ․ انہوں نے ان خیالات کااظہار محکمہ سوشل ویلفیئر اور سپیشل ایجوکیشن کے اشتراک سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ․ انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کی پامالی سے معاشی و معاشرتی مسائل جنم لیتے ہیں چنانچہ اس سلسلے میں ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا ․ ڈی او سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر سعید احمد نے کہاکہ اسلام نے ہر شعبہ زندگی کیلئے اصول مرتب کیے ہیں جن پر عمل کر کے انسانی حقوق کا تحفظ کیاجاسکتا ہے ․ سیمینار سے سہیل سعید و دیگر نے بھی خطاب کیا ․ طلبائوطالبات نے ٹیبلوز او رخاکے پیش کیے ․ اس موقع پر انفارمیشن آفیسر محمد جنید ، لاء آفیسر بے نظیر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا ، صوبائی محکمہ ترقی نسواں کے پی اے فہیم عارف ، ہیڈمسٹریس شبنم عباس ، طیب سہیل اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :