پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں۔ڈی سی او

ہفتہ 10 دسمبر 2016 23:50

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن نے محکمہ صحت کی پولیو ٹیموںسے کہا ہے کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض قومی جذبے سے سرشار ہو کر انجام دیں ․ پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی حاصل کر کے انہیں پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں ․ انہوںنے یہ بات ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ․ اجلاس میں ڈی پی او کیپٹن (ر) عطا محمد ، تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، پولیٹیکل اسسٹنٹ ، ڈی او سی ، ای ڈی او ہیلتھ ، ای ڈی او ایجوکیشن ، ڈی ایچ او ، ڈپٹی ڈی ایچ اوز ، ڈی او پاپولیشن ، ڈی او سوشل ویلفیئر اور مختلف این جی اوز کے عہدیداروں و نمائندوں کے علاوہ عالمی ادارہ صحت ، یونیسف اور ایم این سی ایچ پروگرام کے نمائندوں نے شرکت کی․ ڈی سی او نے کہاکہ نئی نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ․ ان کی صحت کا خیال رکھنا قومی ذمہ داری ہے ․ اس مقصد کیلئے والدین کے ساتھ علمائے کرام پانچ سال کی عمر کے ہر بچے کو پولیو کے انسدادی قطرے پلانے میں اپنا بھر پور کردارادا کریں ․ انہوںنے کہاکہ ہائی رسک یونین کونسلوں میں پولیو ٹیموں کی تعداد بڑھائی جائے او ر جن علاقوں میں گزشتہ مہم کے دوران کارکردگی بہتر نہیں رہی اسے بہتر کیا جائی․ انہو ںنے کہاکہ انکاری کیسوں کا جلد خاتمہ کیا جائے اور مہم کے دوران کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو فالو اپ میں کور کیا جائی․ انہوںنے ہدایت کی کہ پولیو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلاتے وقت ڈور و فنگر مارکنگ کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے ․ انہو ںنے کہاکہ انچارج میڈیکل افسر پولیو کے مائیکروپلان پر مکمل عملدرآمد کریں اور اپنے ایریا میں بروقت کام شروع کر کے دیئے گئے ٹارگٹ کو سو فیصد حاصل کریں ․ یونین کونسل سطح پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا براہ راست ذمہ دار میڈیکل افسر ہو گا ․ کسی بھی غفلت یا کوتاہی پر سخت کارروائی کی جائے گی․ ڈی سی او نے کہاکہ دور دراز بالخصو ص قبائلی علاقوں تک پولیو ٹیموں کی رسائی کو یقینی بنایا جائے گا ․ اس مقصد کیلئے بی ایم پی فورس مکمل تعاون کرے گی․ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے اجلاس کو بتایا کہ 19تا 21دسمبر جاری رہنے والے سہ روزہ پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ․ انہو ںنے بتایاکہ ضلع میں پانچ سال کی عمر کے پانچ لاکھ 80ہزار 683بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کیلئے 1451ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں سے 1304موبائل ، 60ٹرانزٹ ، 87فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں ․ جو بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی جبکہ 22، 23اور 24دسمبر فالو اپ میں مسنگ بچوں کو کور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :