ملتان زون کی نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری

ہفتہ 10 دسمبر 2016 23:50

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) ملتان زون کی نہروں کی سالانہ مرمت کی وجہ سے ان کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف انجینئر اریگیشن ملتان زون ملتان کے اعلامیے کے مطابق اپر پاکپتن کینال 30 دسمبر2016 تا 16 جنوری 2017تریموں کینال 10 جنوری تا 27 جنوری، تریمو سندھائی لنک کینال 10 جنوری تا 27 جنوری، سندھائی کینال 11 جنوری، ایس ایم بی کینال 11 جنوری تا 28 جنوری، لائر پاکپتن کینال 12 جنوری تا 29 جنوری 2017 تک بند رہے گی، نہروں میں پانی کی بندش کی وجہ سے کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی فصلوں کو پانی کی فراہمی کا متبادل بندوبست کر لیں۔ سالانہ مرمت کے بعد نہروں میں پانی فراہم کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :