ملتان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی۔25 گرفتار

ہفتہ 10 دسمبر 2016 23:50

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوںمیں جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کاروائی کرتے ہوئے 25افراد کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم محمد علی سے 435 گرام چرس، ملزم ندیم سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم قیصر سے 125 گرام چرس، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم صدیق سے 6 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم محمد فیاض سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد اختر سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم محمد احسان سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے گرفتارکرلیا۔

پولیس تھانہ بستی ملوک نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا اور ملزمان جمشید، شکیل، اعجاز، حنیف اور عامر کوقابو کرلیا۔پولیس نے دائوپر لگی ہزاروں روپے کی رقم بھی قبضے میںلے لی۔دریں اثناء ملتان پولیس نی13اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا 7ملزمان کا تعلق کیٹگری "ای"سے ہے جبکہ6ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔علاوہ ازیںملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران120نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا جبکہ ایکسائزآفس ملتان میں415نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی116موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :