صومالیہ ،سیکورٹی چیک پوائنٹ پر خودکش حملہ ،اہلکاروں سمیت 10افراد ہلاک ، متعدد زخمی ،الشباب نے ذمہ داری قبول کرلی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:21

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میںسیکورٹی چیک پوائنٹ پر خودکش حملے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکورٹی حکام کا کہناہے کہ خودکش حملہ دارالحکومت موغا دیشو میںسیکورٹی چیک پوائنٹ پرکیا گیا جہاں ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری منی بس چیک پوائنٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں اور حملہ آور سمیت10افراد ہلاک ہوگئے ۔

حکام کے مطابق صومالیہ میں فعال شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوؤں کی اِس کارروائی میں سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔