یمن ، فوجی بیس پر خودکش حملے میں 20اہلکار ہلاک ،متعدد زخمی ،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:20

یمن ، فوجی بیس پر خودکش حملے میں 20اہلکار ہلاک ،متعدد زخمی ،داعش نے ذمہ ..

عدن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) یمن کے شہر عدن میں فوجی بیس پر خودکش حملے میں 20اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے،داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے جنوبی شہر عدن میں فوجی بیس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 20اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صولبان کیمپ کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے کاربم دھماکا کیا،اس خودکش حملے میں مرنیوالے تمام افراد سرکاری فوج کے اہلکار ہیں۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب فوجی اپنے کیمپ میں موجود تھے۔شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش ) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

متعلقہ عنوان :