ممبئی سکول انتظامیہ کاٹیچرسے حجاب اتارنے کامطالبہ

ٹیچرسبینہ خان نے برقعہ اتارنے سے انکار،استعفیٰ دے دیا،سبینہ خان کےاستعفےکے معاملے پراگلے ہفتے تک فیصلہ کریگی۔بھارتی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:24

ممبئی سکول انتظامیہ کاٹیچرسے حجاب اتارنے کامطالبہ

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10دسمبر2016ء) :ممبئی سکول کی انتظامیہ نے ٹیچرسے برقعہ اتارنے کامطالبہ کردیا،جس پرسکول ٹیچرسبینہ خان نے برقعہ اتارنے کے مطالبے کومستردکرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سکول ٹیچرسبینہ خان نے انتظامیہ کوکہاکہ حجاب کےمعاملےپرسمجھوتا نہیں کرسکتی۔ جس پراستعفیٰ دے دیاہے۔دوسری جانب اسکول انتظامیہ نےسبینہ خان کا تاحال استعفیٰ منظورنہیں کیا ہے۔بھارتی میڈیاکاکہناہے کہ اسکول انتظامیہ سبینہ خان کےاستعفےکےمعاملےپراگلےہفتےتک فیصلہ کریگی۔

متعلقہ عنوان :