مردہ جانور کا گوشت فروخت کرنے والوں کو جیل میں ڈالا جائے گا، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:29

لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہاہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں موجود پولٹری اور گوشت فروخت کرنے والی مارکٹیوں میں صفائی کے انتظام کو ہر صورت یقینی بنائیںگے ،عملہ اور دکانداروں کو فوڈ سیفٹی تدابیر سے آگاہی فراہم کریں گے، انہوںنے کہاکہ لوگوں کو آگاہی اور حوصلہ افزائی سے شعور فراہم کیا جاسکتاہے،برائلر اور گوشت فروخت کرنے والی مارکیٹوں میں گندگی اور صفائی کے ناقص انتظامات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،بیمار، مضرصحت اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کو جیل میں ڈالا جائے گا،پنجاب فوڈ اتھارٹی لوگوں کو جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر کام کرنے والوں کو انعام بھی دیں گی،ٹولنٹن مارکیٹ کا شمار لاہور کی گندی اور بدبودار مارکیٹوں میں ہوتا تھا اسے حوصلہ افزائی اور مقابلے کے رجحان او رآگاہی فراہم کرکے صاف ستھری مارکیٹ میں تبدیل کیا گیاہے،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے ہفتہ کو ٹولنٹن مارکیٹ میں’’ مقابلہ صفائی‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مقصد عوام کیلئے حفظان صحت او رمفید غذا کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور جو عناصر عوام کی زندگیوں اور صحت سے کھیل رہے ہیں، ان کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے گی جبکہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عملہ بڑی محنت سے دن رات کام کررہاہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب نو رالامین مینگل نے کہاکہ لوگوں کی حوصلہ افزائی او رآگاہی فراہم کر کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں،ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی مقابلہ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر پانچ دکانداروں کو پچاس پچاس ہزار کے نقد انعامات دئیے گئے ہیںجبکہ بہترکارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والی فوڈ سیفٹی آفیسر طاہرہ او رمقامی ایس ایچ او کو 25ہزار روپے کا انعام دیا گیا ہے،نورالامین مینگل نے کہاکہ ٹولنٹن مارکیٹ میں فوڈ سیفٹی آفیسر کا دفتر قائم کیا جائے گا اور اسی ماڈل کو پورے لاہور میں نافذ کیا جائے گا،تقریب میں صدر پولٹری ایسوسی ایشن ،صدر پیپر مل ایسوسی ایشن ، فوڈ اتھارٹی کے افسران اور مقامی تاجر کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، صوبائی وزیر نے پوزیشن حاصل کرنے والے دکانداروں او ر افسران میں انعام تقسیم کیا،قبل ازیں صوبائی وزیر خوراک نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ مارکیٹ میں مختلف دکانوں کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :