پشاور، پہلی مارشل آرٹس گیمزمیں ذاکر خان،مسلم خان ،فرہاد اکرم ،دانیال اور محمد اسامہ نے گولڈ میڈلز جیت لئے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) پشاور میں جاری پہلی مارشل آرٹس گیمزکے سلسلے میں کھیلی جانیوالی جانز انٹر نیشنل کراٹے چمپئن شپ میں ذاکر خان،مسلم خان ،فرہاد اکرم ،دانیال اور محمد اسامہ نے اپنے ویٹ کٹیگریز میں گولڈ میڈلز جیت کر میدان لوٹ لیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ضلع پشاور کے تاجرانصاف کے صدر شاہد خان تھے جبکہ انکے ہمراہ کراٹے کے گرینڈ ماسٹرسخی جان اورخیبر پختونخوامارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے صدر صاحبزادہ الہادی بھی موجود تھے ۔

جنہوںنے نمایاں پوزیشن جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں ۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں جاری پہلی مارشل آرٹس گیمز کے سلسلے میں کھیلے جانیوالے کراٹے ٹورنامنٹ میں بڑی تعدادمیں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

70کلوگرام ویٹ کٹیگری کے مقابلوں میں ذاکر خان نے گولڈ میڈل جیتاجبکہ سجاد خان نے سلور اور فرہاد نے برائونز میڈل اپنے نام کیا۔ 60کے جی ویٹ میں مسلم خان نے پہلی،اسراراللہ نے دوسری اور محمد رضانے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

65کے جی میںفرہاد خان نے پہلی،دین محمد نے دوسری اورخیر البشر نے تیسری پوزیشن لی۔55کے جی ویٹ مقابلوں میں اکرم خان نے گولڈ،اسحاق نے سلور اور محمد سلمان نے برائونز میڈل جیتا۔اسی طرح 50کلوگرام ویٹ کٹیگری میں دانیال نے اول پوزیشن حاصل کی،جبکہ ذبیح اللہ دوئم اور ابوبکر سوئم نمبر پر رہے ۔40ویٹ کے مقابلوں میں محمد اسامہ نے گولڈ ،عدنان نے سلور اور افنان نے برائونز میڈل جیت کارنامہ حاصل کیا۔

ن مقابلوں میں ریفری کے فرائض فرمان اللہ،اختر منیر ،افتخار خان،فضل شاہد خان اور اعجاز نے انجام دیئے ۔آخر میں ضلع پشاور کے تاجر انصاف کے صدر شاہد خان مہمان خصوصی تھے ،جبکہ انکے ہمراہ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منصور احمد،موئی تھائی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عنایت اللہ اور مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے صدر صاحبزادہ الہادی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :