بنوں ،سعودی عرب سے واپس آئے 2نوجوان نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:51

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) گذشتہ شب بنوں کے علاقہ ہوید میںنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2نوجوان جاں بحق ہوگئے ،تھانہ ہوید کی حدود میں واقع کچہ راستہ کوٹکہ رسول خان میں سعودی عرب سے آئے ہوئی26سالہ نوجوان شیرین زادہ ولد خان زادہ اور 20سالہ عابد ولد نعمت اللہ ساکنان ملتانی لنڈی ڈیڈک پر نامعلو م ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شیرین زادہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ عابد خان کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے وجہ عداوت معلوم نہیں بتایا گیا ہے ہوید پولیس نے مقتول کے والد خان زادہ ولد شاہ زادہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی