وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات ، گزشتہ تین سال کے دور ان حکومت کی جانب سے ملکی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا

پاکستان کی جانب سے معیشت میں آنے والی بہتری،توانائی کے بحران پر قابو پانے اور امن و امان کی صورتحال میں آنے والی بہتری سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ما حو ل ساز گار ہو گیا ہے، وزیر خزانہ کی گفتگو

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:51

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات ، گزشتہ تین سال کے ..
اسلام آباد/پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیر س کے دورہ کے اختتام پر فرانس کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے آگاہ کیا کہ گزشتہ تین سال کے دور ان پاکستان کی جانب سے معیشت میں آنے والی بہتری،توانائی کے بحران پر قابو پانے اور امن و امان کی صورتحال میں آنے والی بہتری سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ما حو ل ساز گار ہو گیا ہے۔

دونوں وزراء نے تجارت،معیشت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقا ت پر گفتگو کی اور دونوں ممالک کے درمیان ان تعلقا ت کو ایڈمنسٹریٹو،اکنامک اور ٹریڈ کمیٹی کے میکنزم کے تحت فروغ دینے پر زور دیا۔ ہفتہ کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیر س کے دورہ کے اختتام پر فرانس کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

فرانس کے وزیر خزانہ نے پاکستان کے اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ میں شمولیت اور پاکستان کی جانب سے اوای سی ڈی کنونشن کی توثیق پر مبارکباد پیش کی اور سراہا ۔فرانس کے وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی کا میابیوں کا سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ پاکستان معیشت میں بہتری کا سفر جاری رکھے گا۔وزیر خزانہ نے اپنے ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔اس موقع پر سیکرٹری اکنامک افئیرز ڈویژن اور پاکستان کے فرانس میں سفیر بھی مو جو د تھے۔(و خ )