پاکستان نے چین سے سمندری حدود میں گشت کیلئے دو جدید کشتیاں حاصل کرلیں

کشتیوں کے حصول سے پاکستان کی سمندری حدود کے تحفظ کی صلاحیت مزید بڑھے گی ،ْ ضمیر الحسن شاہ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان نے چین سے سمندری حدود میں گشت کیلئے دو جدید کشتیاں حاصل کرلیں۔ چین کے شہر گوانگ ژو میں سمندری حدود میں گشت کیلئے دو جدید کشتیاں پاکستان کے حوالے کرنے کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالحسن شاہ اور چینی حکام شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تقریب سے خطاب میں سیکرٹری دفاع ضمیرالحسن شاہ کا کہنا تھا کہ دونوں کشتیاں کنٹریکٹ سے چار ماہ قبل ہی تیار ہوگئی تھیں کشتیوں کے حصول سے پاکستان کی سمندری حدود کے تحفظ کی صلاحیت مزید بڑھے گی۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایم ایس اے ایڈمرل جمیل اختر کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تناظر میں موثر میری ٹائم سیکورٹی نہایت اہم ہے۔ میری ٹائم سیکورٹی کی بہتری سے دشمن قوتوں اور جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے میں مدد ملے گی ،ْپاکستان کو دو مزید کشتیاں جنوری دوہزار سترہ میں ملیں گی۔دوسری جانب وزات دفاع کا کہنا ہے کہ پاک چین اشتراک سے چھ میں سے دو کشتیاں کراچی شپ یارڈ میں تیار کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :