چین اور جاپان کے مابین دفاعی رابطہ گروپ قائم

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:36

ہائیکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) چین اور جاپان کی وزارت دفاع کے مابین رابطہ گروپ قائم کر لیا گیا ہے ۔چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے مابین فضائی اورسمندری سطح پر رابطوں کے لئے متعلقہ گروپ قائم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے مابین رابطہ گروپ قائم کرنے کے لئے مختلف اداروں کے درمیان 6اعلیٰ سطح کے مذاکراتی اجلاس ہوئے ۔

آئندہ سال میں رابطہ گروپ کے تحت سمندری آلودگی کے حوالے سے اہم کانفرنس کا انعقاد بھی ہوگا جبکہ سمگلنگ اور منشیات کی نقل وحمل روکنے کے لئے جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ دونوں ممالک نے ماہی گیری کے انتظامات کو موثر بنانے اور ہنگامی آفات سے نمٹنے کے لئے کاوشوں میں تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :