جزیرہ نما کوریا میں صورتحال کی بہتری کے لیے چین کا سلامتی کونسل کے اراکین پر زور

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) چین نے سلامتی کونسل کے اراکین پر زور دیا کہ جزیرہ نما کوریا میں صورتحال کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کریں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب لیو جیوی نے کہا کہ چین سلامتی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورتحال پر مذکرات کی مخالفت کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کے منشور کے مطابق عالمی سطح پر امن و استحکام کا قیام سلامتی کونسل کی بنیادی زمہ داری ہے اور سلامتی کونسل ایسا فورم نہیں ہے جہاں انسانی حقوق کی صورتحال پر بحث کی جا سکے۔چین کے مستقل مندوب نے کہا کہ شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے سلامتی کونسل میں مذاکرات کا انعقاد اس ادارے کے بنیادی مقاصد کی نفی کرتا ہے جو کسی بھی لحاظ سے سود مند نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال کو پیچیدہ ، حساس اور خطر ناک قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل کے اراکین پر زور دیا کہ وہ مذکورہ خطے میں صورتحال کی بہتری کے لیے اقدامات کریں اور ایسے جذباتی اقدام سے باز رہیں جس سے تناو میں اضافہ ہو۔ لیو جیوی نے کہا کہ چین جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا حامی رہا ہے اور مذاکرات اور مشاورت کے زریعے مذکورہ خطے میں امن و استحکام پر زور دیتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :