چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی کولمبیا کی تینوں سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:29

بوگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) چین کی کمیونسٹ پارٹی ( سی پی سی ) کے ایک وفد نے گزشتہ روز کولمبیا کا دورہ کیا اور کولمبیا کی تین سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقات کی ۔اسٹیٹ کونسل کے شعبہ نشرواشاعت کے نائب وزیر گووویمن نے کولمبیا کی لبرل پارٹی ،کولمبیا کی کنزویٹو پارٹی اور ڈیموکریٹک سینٹر کے سربراہوں کو اکتوبر 2016میں منعقدہ سی پی سی کی اٹھارویں مرکزی کمیٹی کے چھٹے مکمل اجلاس کے نتائج کے بارے میں آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضبط نفس اور تزکیہ نفس دنیا میں تمام سیاسی جماعتوں کو درپیش مشترکہ چیلنج ہے اور سی پی سی کا پارٹی تعمیر کو مستحکم بنانے کا عزم قابل تحسین ہے ۔ یہ بات تینوں جماعتوں کے سربراہان نے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی دوسری سیاسی جماعتوں کے لئے سی پی سی کی پریکٹس ایک اچھا حوالہ ہے ۔ گووو نے این ٹی این 24ٹیلی ویژن کا بھی دورہ کیا اور چین اور کولمبیا کے میڈیا اداروں کے درمیان تعاون میں اضاے کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :