فیصل آباد کے 5ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کے لیے ٹوکن سسٹم شروع کر نے کا فیصلہ

میڈ یکل سٹاف کو بلا نے کے لیے بیڈ پر کال بیل ہو گئی، او پی ڈی میں پروٹوکو ل ختم ہو جا ئے گا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:27

ْفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) فیصل آباد کے 5ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کے لیے ٹوکن سسٹم شروع کر نے کا فیصلہ میڈ یکل سٹاف کو بلا نے کے لیے بیڈ پر کال بیل ہو گئی او پی ڈی میں پراٹوکو ل ختم ہو جا ئے گا تفصیلات کے مطا بق ضلعی انتظا میہ نے فیصل آباد کے پا نچوں ہسپتالوں الائیڈ ہسپتال ،ڈسٹرکٹ ہسپتال ،جنرل ہسپتال غلام محمد آباد،جنرل ہسپتال سمن آباد اور چلڈرن ہسپتال کی او پی ڈی میں ٹوکن سسٹم متعارف کروانے کا مصوبہ تیار کر لیا جو ایک ماہ تک کام شروع کر دے گا اس منصوبے کے تحت او پی ڈی میں آنے والا ہر مریض ٹو کن لیکر متعلقہ غاکٹر کے پاس جا ئے گا اس سسٹم کے تحت پراٹوکول سسٹم ختم ہو جا ئے ڈاکٹر صرف ٹوکن نمبر پر ہی مریض چیک کر سکے گا ضلعی انتظا میہ کے مطابق ان ہسپتالون مین مریضون کے بیڈز پر کال بیل بھی لگا ئی جا ئیں گیمریج کے کال بیل بجانے پر وارڈ مین موجود میڈ یکل کا عملہ خود مریض کے پاس پہنچے گا لواحقین کی غیر موجودگی مین اپا ہج مریض کو بھی کو ئی تکلیف نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :