پنجاب بھرمیں غریب خواتین میں جانوروں کی مفت تقسیم جاری ہے، عرفان دولتانہ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب بھرکے مختلف اضلاع میں غریب خواتین میں جانوروں کی مفت تقسیم جاری ہے جس میں جھوٹیاں، ویہڑیاں، بھیڑ،بکریاں غریب عورتوں کو دی جا رہی ہیں اور محکمہ آئندہ بھی جانوروں کی تقسیم جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہاں ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ ان تمام جانوروںکی انشورنس بھی حکومت پنجاب کی طرف سے کی جاچکی ہے کسی بھی حادثاتی موت اورچوری کی صورت میں متاثرہ غریب خواتین کوانشورنس کمپنی مبلغ ایک لاکھ روپے اداکرے گی جس سے اسے دوبارہ جانورلے کردیاجائے گا۔

اس کے علاوہ محکمہ لائیوسٹاک کاعملہ تین سال تک ان جانوروںکو علاج ومعالجہ ،حفاظتی ٹیکہ جات اورجدید نسل کشی کی سہولیات ان کی دہلیز پرمفت فراہم کرتارہے گاکسی ایمرجنسی کی صورت میں سرٹیفکیٹ کی پشت پر درج ویٹرنری ڈاکٹراورویٹرنری اسسٹنٹ کے نمبرپررابطہ کیاجاسکتاہے ان تمام جانوروںکاریکارڈ محکمہ لائیوسٹاک کے SPMSسسٹم 9211پرجیوٹیگنگ کے ذریعے اپ لوڈ کیاجارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :