حکو مت ڈالر کے مقابلے میںروپے کی قدرمیںکمی کوروکنے کیلئے اقدامات کرے، قادر شہزاد کا بیان

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:08

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) چیئرمین انٹرنیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کینٹ و صدر انجمن تاجران سیشن روڈ غلام قادر شہزاد نے کہا ہے کہ روپے کی قدرمیںکمی سے صنعت وتجارت کاشعبہ متاثرہورہاہے حکو مت ڈالر کے مقابلے میںروپے کی قدرمیںکمی کوروکنے کیلئے اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزان خیالات کااظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روپے کی قدرمیںکمی سے پیداواری لاگت میںہونے والااضافہ پاکستانی مصنوعات کوبیرونی منڈیوںمیںمقابلہ کی کمزورپوزیشن میںلاتاہے اس کے علاوہ روپے کی قدرمیںہونیوا لی کمی سے قرضوںمیںبھی اضافہ ہوتاہے ضرورت اس امرکی ہے کہ حکومت ترجیحی بنیادوںپرروپے کی قدرمیںکمی روکنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میںبہترپوزیشن آسکیں۔

متعلقہ عنوان :