سرگودہا، ارکان اسمبلی کی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے، بشیر بھٹی کا بیان

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:08

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے ممبر سابق ڈپٹی میئر محمد بشیر بھٹی نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی سرگودھا کی سیاست اپنی سیاسی موت مرنے کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انھون نے ان خیالات کا اظہار اپنے بیان میں کیا اور کہا کہ ان کی سیاست آخری دموں پر ہے اپنوں کو دھوکہ دینے والے سمجھتے ہیں کہ ہم دوسروں کو دھوکہ دے رہے ہیں مگر دھوکے میں اتنی جان ہوتی ہے کہ یہ پوری دنیا کا چکر لگا کر پھر اپنی جگہ پر واپس آتا ہے اور انشاء اللہ ان ارکان اسمبلی جنہوں نے ہمیں دھوکہ دیا ہے اب دھوکہ گھوم کر ان کے پاس آنے لگا ہے ان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید اور ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں نے جس طرح مخصوص نشستوں کے انتخابات میں لوگوں کو دھوکہ دیا دھوکہ دینے کے باوجود وہ اپنے نامزد کردہ میئر مرزا الیاس بیگ کو ڈپٹی میئر بھی نہ بنواسکے جو ان کی بدقسمتی ہے اور جس نے ان کا پیچھا شروع کردیا ہے اب ان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے انشاء اللہ ہمیں جب بھی موقع ملا ہم اپنا سیاسی قرض ضرورت اتارینگے اور انتخابات میں ان کی ہر سطح پر مخالفت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :