سرگودہا، ملازمین ہفتہ کو حاضری لگا کر دفاتر سے غائب، سائلین کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:08

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) ملازمین ہفتہ کے روز حاضری لگا کر دفاتر سے غائب ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار اور سوموار کو سرکاری تعطیل ہونے کے باعث اکثر محکموں کے ملازمین جو دوسرے شہروں سے تعلق رکھتے تھے ان کی بڑی تعداد محکموں میں صبح سویرے حاضری لگانے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہوگئی جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ضلع کچہری میں بھی اپنے پیاروں کی ضمانتوں کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد ضمانتیں کروانے کے بعد روبکاریں لیکر جیلوں کے باہر کھڑی رہی تاکہ اپنے پیاروں کی ضمانتیں جلد کرواسکیں۔