سرگودہا،چوہدری حامدنے مسلم لیگیوں کو متحد رکھنے کی بجائے اپنے خلاف کردیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:08

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء)سرگودھا شہر میں پاکستان مسلم لیگ کی بنیادوں کو مضبوط کرنیوالے چوہدری عبدالحمید مرحوم کے صاحبزادے ایم این اے چوہدری حامد حمید نے مسلم لیگ کو کمزور کردیا جس کا ثبوت یہ ہے کہ سرگودھا شہر میں میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے بارے میں پریس کانفرنس میں انہیں محسن شاہنواز رانجھا ‘ ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی ایم این اے کا سہارا لینا پڑا آج تک میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں میئر اور ڈپٹی میئر کے فیصلے الجنت ہائوس سے ہوتے تھے مگر چوہدری حامد حمیدایم این ایسیاسی طور پر مسلم لیگیوں کو متحد رکھنے کی بجائے انہیں اپنے خلاف کرنے میں کامیاب رہے ہیں چوہدری حامد حمید نے سیاسی طور پر اپنے دوست بنانے کی بجائے اپنے دوستوں کو بھی اپنے مخالف کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج کارپوریشن میں میئر ملک اسلم نوید کو وزیر اعظم جبکہ ڈپٹی میئر بلال خان کو ڈاکٹر نادیہ عزیز لائی ہیں ۔