جنیدجمشیدکی خواہش تھی کہ انکی تدفین دارالعلوم کراچی میں‌ ہو۔مفتی تقی عثمانی

تاہم شناخت کے بعدجنازہ اورتدفین کی جگہ کافیصلہ ہوگا،جنیدجمشیدخوش اخلاق اورملنسارشخصیت کے مالک تھے۔نائب صدردارالعلوم کراچی کی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:22

جنیدجمشیدکی خواہش تھی کہ انکی تدفین دارالعلوم کراچی میں‌ ہو۔مفتی ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10دسمبر2016ء) : نائب صدردارالعلوم کراچی مفتی تقی عثمانی نے کہاہے کہ جنیدجمشیدکی خواہش تھی کہ ان کی تدفین دارالعلوم کراچی میں‌ ہو،شناخت کے بعدجنازہ اور تدفین کی جگہ کافیصلہ ہوگا،جنیدجمشیدخوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہرت کی بلندیوں‌ پرجنیدنے تبلیغ‌کی راہ چنی۔آج ہرشخص جنیدکے صدمے کواپناصدمہ سمجھ رہاہے۔جنیدجمشیدخوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔جنیدنے اپنے پرانے دوستوں‌سے تعلق ختم نہیں‌کیا۔انہوں نے کہا کہ جنیدجمشیدکی خواہش تھی کہ ان کی تدفین دارالعلوم کراچی میں‌ ہو۔تاہم شناخت کے بعدجنازہ اور تدفین کی جگہ کافیصلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :