سولومن جزائر میں زوردار زلزلہ کے ایک روز بعد 6.9 درجے کی شد ت کا دوبارہ زلزلہ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:56

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) سولومن جزائر میں ایک روزقبل کے زوردار زلزلہ کے بعد ہفتہ کی علی الصبح دوبارہ زلزلہ آیا جس کی شدت 6.9 درجے تھی ۔ ذرائع ابلاغ نے مقامی پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ اس زلزلہ سے فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ اور کوئی بھی شہری نے اپنے گھر سے فرار نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

امریکی ارضیاتی سروے نے بتایا کہ سولومن جزائر کے تازہ ترین زلزلہ کا مرکز صوبائی دارلحکومت کیاکیرا کے مغرب میں 90 کلومیٹرز کے فاصلے پر تھا ۔

اور یہ زلزلہ 10 کلومیٹر ز کی گہرائی میں آیا ۔ دریں اثناء بحرالکاہل میں سونامی کی اطلاع دینے والے مرکز نے کہا ہے کہ حالیہ زلزلہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں تاہم سمندر میں 0.3 میٹر بلند لہریں پیدا ہو سکتی ہیں ۔ مقامی پولیس حکام کا کہناہے کہ حالیہ دوسرے زلزلہ میں کیس قسم کا کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا اور سب ٹھیک ہے ۔

متعلقہ عنوان :