گھانا کے صدر مہاما نے حالیہ عام انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست قبول کر لی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:50

عکرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) گھانا کے صدر مہاما نے حالیہ عام انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست قبول کر لی ہے اور انہوں نے حزب اختلاف کے رہنما نیان اکوفو آدو کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دینے کے لئے ٹیلیفون کیا ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے صدر کی پارٹی ڈیموکریٹک کانگریس کے ایک عہدیدار جارج لاسن کے حوالہ سے بتایا کہ سخت مقابلہ والے یہ انتخابات ملک میں سیاسی استحکا م کے لئے حکومت اور حزب اختلاف کے لئے آزمائش کی حیثیت رکھتے ہیں ۔