پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹر ز کی ہڑتال ، تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیزبند ،مریض خوار

جب تک حکومت مطالبات ہمارے نہیں مانتی اس وقت تک او پی ڈیز نہیں کھولیں گے،ینگ ڈاکٹرز کا اعلان

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے ایک بار پھرہڑتال کردی ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ینگ ڈاکٹرز نے لاہور کے جناح اسپتال، جنرل اسپتال، چلڈرن اسپتال، گنگارام اسپتال، میو اسپتال، ڈی مونٹ اسپتال، لیڈی ایچی سن اسپتال،لیڈی ولنگٹن اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیزبند کرا دیں ۔

ہفتے کے روز پنجاب بھرکے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزنے ایک بار پھر ہڑتال کردی، لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف پہلے ریلی نکالی اور پھرتمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردیں، ہڑتال کے باعث جناح اسپتال، جنرل اسپتال، چلڈرن اسپتال، گنگارام اسپتال، میو اسپتال، ڈی مونٹ اسپتال، لیڈی ایچیسن اسپتال، لیڈی ولنگٹن اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیزبند کردی۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت مطالبات ہمارے نہیں مانتی اس وقت تک او پی ڈیز نہیں کھولیں گے، اگرمطالبات نا مانے گئے تو پھر اسپتالوں میں انڈور سروسز بھی مکمل طور پر بند کردی جائیں گی ، لاہور کے علاوہ فیصل آباد اورملتان میں بھی ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں آؤٹ ڈور وارڈز میں ہڑتال کردی جب کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سنٹرل انڈکشن پالیسی ختم کئے جانے تک ہڑتال اوراحتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے،راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل اسپتال میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی بند کر دی جس کے باعث دور دراز کے علاقوں سے آئے مریضوں کو خواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، دوسری جانب ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :