اضافی دو سو فوجی شام جائیں گے، امریکی وزیر دفاع

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:38

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ دو سو کے قریب اضافی امریکی فوجی شام روانہ کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ الرقہ میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف جاری کارروائیوں میں کٴْرد اور عرب فائٹرز کی مدد کر سکیں۔

(جاری ہے)

ہفتے کے دن بحرین کے دارالحکومت ماناما میں ایک سکیورٹی کانفرنس میں کارٹر نے کہا کہ یہ فوجی مقامی فائٹرز کو مشاورت اور تربیت فراہم کریں گے۔ واشنگٹن حکومت نے پہلے بھی تین سو امریکی فوجی شام روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ الرقہ کو جہادیوں کو دارالحکومت قرار دیا جاتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :