چین اور جاپان کا فضائی اور میری ٹائم رابطہ نظام قائم کرنے کے معاہدے پر اتفاق

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) چین اور جاپان نے دونوں ممالک کی دفاعی وزارتوں کے درمیان فضائی اور میری ٹائم رابطہ نظام قائم کرنے کے لئے معاہدے پر اتفاق کیا ہے ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے مختلف محکموں کے میری ٹائم امور کی اعلی سطحی مشاورت کے چھ ادارے کے انعقاد کے بعد یہ معاہدہ طے پایا ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک نے مارچ 2017 سے قبل میرین انخلاء بارے مذاکرات کے لئے ماہرین کا اعلی سطحی اجلاس منعقد کرنے کا کبھی فیصلہ کیا ہے اجلاس کا مقصد انتقامی جرائم جیسا کہ اسمگلنگ اور منشیات کے خلاف مشترکہ ڈائون پر تبادلہ خیال کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :