چین: پولیس کا مواصلاتی دھوکہ دہی کے خلاف کریک ڈائون 109 افراد گرفتار

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:27

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) چین میں پولیس نے مواصلاتی دھوکہ دہی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 109 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ دو ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے کتوں اور ڈونرز کی معائونت سے کارروائی کرتے ہوئے بینیانگ کائونٹی اور اس کے اردگرد علاقوں سے 109 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن مواصلاتی دھوکہ دہی کے خلاف مشترکہ مہم کا حصہ تھا جس کی قیادت وزارت عوامی سکیورٹی اور گوانگسی کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر کی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نومبر میں مہم کے دوران 186 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :