بلغاریہ میں گیس لے جانے والی ٹرین پٹڑی سے اترنے کے باعث 4 افراد ہلاک ،23 دیگر زخمی ہو گئے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:17

بلغاریہ میں گیس لے جانے والی ٹرین پٹڑی سے اترنے کے باعث  4 افراد ہلاک ..
صوفیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) بلغاریہ میں گیس لے جانے والی ٹرین پٹڑی سے اترنے کے باعث 4 افراد ہلاک جبکہ 23 دیگر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ٹرین کا یہ حادثہ بحیرہ اسود کی بندرگاہ والے شہر وارنا سے 100 کلومیٹرز دور گائوں میں پیش آیا جہاں گیس کی ٹینکیوں سے لدی ٹرین کی پٹریا ں بوگی سے اترنے کے بعد دھماکہ بھی ہوا جس سے 20 مکانات تباہ ہوگئے جبکہ 800 دیہاتیوں سے مکانات خالی کروالئے گئے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

شہری دفاع اور فائر سیفٹی کے حکام نے بتایا کہ بوگیاں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ٹرین میں پروپائیلین گیس کی 20 اور پروپین بیوٹین کی 4 ٹینکیاں لدی ہوئی تھیں ۔ پولیس کی خاتون ترجمان آسیہ یور ڈونوفانے بتایا کہ ٹرین کی بوگیاں ہیترینو ریلوے سٹیشن پر پٹڑی سے اتریں اور بجلی کی تاروںسے ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں دھماکہ ہونے سے جانی نقصان ہوا ۔

متعلقہ عنوان :