ترک جنگی طیاروں کی شمالی شام میں کارروائی، چار جنگجو ہلاک

جنگی طیاروں نے شمالی شام میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے داعش کے انتالیس ٹھکانوں کو تباہ کر دیا،ترک فوج

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:17

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) ترک جنگی طیاروں نے شمالی شام میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے داعش کے انتالیس ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ترک فوج نے بتایا کہ ترک جنگی طیاروں نے شمالی شام میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے داعش کے انتالیس ٹھکانوں کو تباہ کر دیاجبکہ اس کارروائی میں چار جنگجو بھی ہلاک ہو گئے۔ انقرہ حکومت شمالی شام میں ترک نواز کرد باغیوں کے ساتھ مل کر گزشتہ چار ماہ سے عسکری کارروائی کر رہی ہے تاکہ جہادیوں اور کرد باغیوں کو ترک سرحد سے دور کر دیا جائے۔ ترک وزیر خارجہ کے مطابق ملکی سپاہی شمالی شام میں واقع الباب نامی شہر کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ یہ شہر داعش کے جنگجوؤں کا اہم گڑھ قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :