ترک پارلیمنٹ میں صدرکے اختیارات میں اضافے کا بل پیش

بل کی منظوری سے ملک میں سیاسی نظام مزید بہترہوگا،حکومتی جماعت،اپوزیشن کا شدید احتجاج

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:11

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) ترک حکمران جماعت صدر رجب طیب ایردوآن کے اختیارات میں مزید اضافے کے لیے ایک بل پارلیمان میں پیش کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مجوزہ قانون کے حامیوں کا کہنا تھا کہ اس سے ملک میں سیاسی نظام مزید بہتر ہو جائے گا۔ تاہم مخالفین کے مطابق اگر یہ قانون منظور ہوا تو ’ایک فرد کی حکمرانی‘ مزید مضبوط ہو جائے گی۔2014 میں صدر منتخب ہونے کے بعد سے ایردوآن کی کوشش ہے کہ وہ آئینی ترامیم کرتے ہوئے ترکی میں امریکا اور فرانس جیسا صدارتی نظام متعارف کرا دیں۔