شمالی عراق میں ترک فضائیہ کی کاروائی، 19 دہشت گرد ہلاک

آپریشن میں دہشت گردوں کی2 پناہ گاہوں، 3 مورچوں اور ایک لاجسٹک مقام کو بھی تباہ کر دیا گیا ،ترک فوج

ہفتہ 10 دسمبر 2016 15:02

انقرہ /بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) شمالی عراق میں ترک فضائیہ کی کاروائی میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی عراق کے علاقے غارا پر فضائی کاروائی سے دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے ‘‘کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق غارا علاقے پر ترک فضائیہ کے طیاروں نے ایک کاروائی کی ، جس دوران سرحدی محافظ قوتوں پر حملے کی تیاری میں ہونے کا تعین کردہ دہشت گرد تنظیم کے 19 کارکنان کو وہیں پر بے بس کر دیا گیا ۔آپریشن میں دہشت گردوں کی دو پناہ گاہوں، تین مورچوں اور ایک لاجسٹک مقام کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :