ترکی اور شام کے درمیان سرحد پر کنکریٹ کی مضبوط دیوار کی تعمیر کا کام جاری

دیوار فاصل کی تعمیر کا مقصد دونوں ملکوں میں داعشی دہشت گردوں کی آمد ورفت روکنا ہے،توقع ہے کہ دیوار اپریل 2017 تک مکمل کرلی جائے گی،چیئرمین ترک رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی ارگون توران

ہفتہ 10 دسمبر 2016 15:02

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) ترکی اور شام کے درمیان سرحد پر کنکریٹ کی مضبوط دیوار کی تعمیر کا کام جاری ہے، توقع ہے کہ یہ دیوار اپریل 2017 تک مکمل کرلی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی اور شام کی سرحد پر 900 کلومیٹر دیوار فاصل کی تعمیر کی نگران ترک رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی "ٹوکی" کے چیئرمین ارگون توران نے کہا ہے کہ ترکی اور شام کے درمیان دیوار فاصل کی تعمیر کا مقصد دونوں ملکوں میں داعشی دہشت گردوں کی آمد ورفت روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد سے دیوار فاصل کی تعمیر کا کام جاری ہے، توقع ہے کہ اپریل 2017 تک دیوار مکمل کرلی جائے گی۔خیال رہے کہ ٹوکی ترکی کی سرکاری تعمیراتی فرم ہے جو ملک کے مختلف شہروں میں کم قیمت پر تعمیراتی منصوبوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

(جاری ہے)

شمالی شام کی سرحد پر ترکی کی جانب سے دیوار کا ٹھیکہ بھی اسی کمپنی کے سپرد ہے۔ گذشتہ اگست میں ترک فورسز نے داعش اور کرد مسلح جنگجوں کو بھگانے کے لیے شام کے اندر گھس کر کارروائی شروع کی تھی۔

ٹوکی کے چیئرمین ارگون توران نیرایئٹرز کو بتایا کہ آئندہ سال مارچ یا اپریل تک ترکی اور شام کے درمیان نو سو کلومیٹر طویل دیوار فاصل کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی سلامتی اور سیکیورٹی کے لیے کئی مقامات پر ٹاور بھی تعمیر کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :