بحرالکاہل میں واقع جزائر سلیمان میں متواتر دوسرے روز 6.9 شدت کا زلزلہ، جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:56

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) بحرالکاہل میں واقع جزائر سلیمان’’سولومون آئی لینڈز‘‘ میں متواتر دوسرے روزہفتہ کو علی الصبح 6.9 شدت کے طاقت ور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔امریکی میڈیا کے مطابق بحرالکاہل میں واقع جزائر سلیمان "سولومون آئی لینڈز" میں ہفتہ کو علی الصبح 6.9 شدت کے طاقت ور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جزائر کے علاقے کیرا کیرا کے مغرب میں 90 کلومیٹر دور اور زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں آنے والا یہ دوسرا بڑا زلزلہ تھا۔ جمعہ کو 77 شدت کے زلزلے سے یہ خطہ لرز اٹھا تھا۔بحرالکاہل میں سونامی کی وارننگ جاری کرنے والے مرکز کے مطابق فی الوقت سونامی کا خطرہ نہیں لیکن اس نے متنبہ کیا ہے کہ جزائر سلیمان اور پاپوا نیو گنی کے ساحلوں پر تین میٹر تک بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان زلزلوں میں نہ تو جانی نقصان ہوا اور نہ ہی بڑے پیمانے پر املاک کی کسی قسم کی تباہی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جزائر کے علاقے کیرا کیرا کے مغرب میں 90 کلومیٹر دور اور زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھی۔جزائر سلیمان بھی رنگ آف فائر "حلقہ آتش" کہلانے والے خطے میں واقع ہے جہاں زیر زمین تبدیلیوں اور آتش فشاںوں کی وجہ سے زلزلے آتے رہتے ہیں۔رواں ہفتے اسی خطے میں واقع انڈونیشیا میں بھی آنے والے 65 شدت کے زلزلے میں 100 زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے جب کہ بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا تھا۔

متعلقہ عنوان :