وطن کی آزادی کے معرکے کیلئے مجاہدین کو مسلح کرنے ، جہاد کی تربیت دینے کا سلسلہ جاری رہے گا، القسام بریگیڈ

سرنگوں میں کام کرنیوالے ہمارے جانثار قوم کے گمنام سپاہی ہیں جو خاموشی سے فتح و نصرت کی دستان رقم کررہے ہیں،ابو عبیدہ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:53

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی آزادی کے معرکے کیلئے مجاہدین کو مسلح کرنے اور انہیں جہاد کی تربیت دینے کا طویل سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ معرکہ آزادی کی تیاری کے دوران 22 کارکنوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ القسام ان شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ’ٹوئٹر‘ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ سرنگوں میں کام کرنیوالے ہمارے جانثار قوم کے گم نام سپاہی ہیں جو خاموشی سے فتح و نصرت کی دستان رقم کررہے ہیں۔ سرنگوں میں کام کرتے ہوئے اپنا پاک خون وطن کی آزادی پر قربان کر رہے ہیں۔ پوری فلسطینی قوم ان پاک روحوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ فتح ونصرت کیلئے جہاد کی تیاریوں کا سفر پوری تیاری کیساتھ جاری رہیگا۔ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوجاتا فلسطینی قوم آزادی کیلئے ہرطرح کے معرکے تیاری جاری رکھے گی۔القسام بریگیڈ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال 22 القسام کارکن صہیونی دشمن کیخلاف کسی بھی معرکے کی تیاریوں کے دوران مختلف حادثات میں شہید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :