میکسیکومیں کولیما آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا ، دھویں اور راکھ کااخراج شروع ، قریبی آبادی کو خطرات لاحق

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:05

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء)میکسیکومیں کولیما آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا جس سے دھویں کے ساتھ ساتھ راکھ کا اخراج شروع ہو گیا، قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے جس پر وارننگ جاری کردی گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق میکسیکومیں کولیما آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا جس سے دھویں کے ساتھ ساتھ راکھ کا اخراج شروع ہو گیا ہے ۔کئی ہزار فٹ کی بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھاتے ہوئے دکھائی دئیے۔آتش فشاں پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں جس پر انہیں اپنے منہ اور ناک ڈھانپ کر رکھنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ اور دھواں اگلنے کے یہ مناظر کیمرے نے محفوظ کر لئے ہیں۔