چین،شمالی علاقے فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آگئے

آلودگی 3روز تک چھائی رہے گی،برف باری کا بھی امکان

ہفتہ 10 دسمبر 2016 13:59

چین،شمالی علاقے فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آگئے
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) چین کے شمالی علاقوں کو فضائی آلودگی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،فضائی آلودگی تین روز تک جاری رہے گی ،اس سے ان علاقوں میں حد نظر کم ہوگئی ہے،جس کی وجہ سے شاہراہوں پر نقل وحرکت میں احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بیجنگ،تیان جن،ہیبی،شان ژی،ہینان اور شان ژی کے کئی علاقوں میں شدید فضائی آلودگی چھائی رہے گی۔

جس سے سردی میں اضافہ ہوجائے گا تاہم پیر اور منگل کی درمیانی رات اس میں کمی آجائے گی۔چین کے شمالی علاقوں میں موسم سرما میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوجاتا ہے،جس کی وجہ سے موسم شدید سرد ہوجاتا ہے۔دریں اثناء محکمہ موسمیات نے ژین جیانگ،لیانے اور جیلن میں آئندہ دو دنوں میں برف باری کا بھی امکان ہے

متعلقہ عنوان :